
پہلگام، 26 جنوری: پہلگام میں 77واں یومِ جمہوریہ آج نہایت جوش و خروش اور قومی جذبے کے ساتھ منایا گیا، جہاں عوام کی غیر معمولی شمولیت نے اس تقریب کو تاریخی بنا دیا۔
سب ڈویژنل مجسٹریٹ (ایس ڈی ایم) پہلگام، قیصر محمود (JKAS) نے قومی پرچم لہرایا، پریڈ کی سلامی لی اور ایک ولولہ انگیز خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے ہندوستان کے آئین کی بنیادی قدروں، ملی اتحاد اور قومی یکجہتی پر زور دیتے ہوئے شہریوں سے ذمہ دارانہ کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔
تقریب کے دوران بسارن ویلی کے شہداء کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور ان کی عظیم قربانیوں کو قوم کا قابلِ فخر اثاثہ قرار دیا گیا۔
اس موقع پر عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جس نے پہلگام کے شہریوں کے عزم، حب الوطنی اور قومی وقار کے بلند جذبے کو نمایاں طور پر اجاگر کیا۔